قیمت میں کمی، سونا مزید سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4746 ڈالر ہو گئی ہے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود آج ملک میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے سے گھٹ کر 4 لاکھ 26 ہزار64 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4746 ڈالر ہو گئی ہے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کم ہو کر8064 روپے ہو گئی۔
