سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کولائیو شو میں کھری کھری سُنادی
سابق امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ میں بھارتی میڈیاکو اسکے شرمناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کے لیے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا
امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کے فیصلہ کن کردار سے بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گیا گودی میڈیا مودی حکومت کو خفت سے بچانے کیلئے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کا سہارا لینے پرمجبور ہوگیا۔
پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی پر احمقانہ سوال کرنے پر بھارتی اینکرکو سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں بھارتی میڈیا اسکول کے بچوں والا طرز عمل دکھا رہا ہے۔
🎯 Narrative Wrecked Live On Air
An Indian anchor tried to drag Pakistan into the discussion… but the US Ambassador shut it down instantly, no spin, no nonsense, just facts.
Sometimes, reality speaks louder than propaganda.
Just watch it 😂 pic.twitter.com/wAKA4EyJH3
— Conflict Watch (@ConflictWatchX) April 10, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ زندگیوں کا معاملہ ہے یہ روزگار کا معاملہ ہے، یہ مہنگے پٹرول کا معاملہ ہے بھارتی میڈیا کا اس نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔
سابق امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ میں بھارتی میڈیاکو اسکے شرمناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کے لیے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہیے۔
ماہرین کےمطابق امن مذاکرات جیسے حساس معاملے کو متنازع بناکر گودی میڈیا خطے میں کشیدگی بڑھانے کی شرمناک روش پرقائم ہے پاکستان مخالف پروپیگینداکی کوشش میں مودی حکومت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکی ہے اور گودی میڈیا کی چیخیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔
