آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گا، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارنہ ہوں یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گا ہم ویسے بھی آبنائے ہرمزکواستعمال نہیں کرتے یاد رکھیں کہ دوسرے ممالک آبنائے ہرمزکواستعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈکشنراوراسٹیووٹکوف اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارنہ ہوں یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی ہمیں کسی بیک پلان کی ضرورت نہیں ایران کی فوج ختم کردی ہے ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت بہت کم رہ گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکرقالیباف نے کہا کہ اگرامریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتاہے تومعاہدے تک پہنچنے کے لیے تیارہیں امریکاحقیقی ڈیل لائے تومعاہدہ کرسکتے ہیں۔
ایرانی اسپیکرنے یہ بھی کہا کہ ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے ہم اچھی امیدکے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے ہیں۔
