آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت متاثر، متعدد بحری جہاز پھنس گئے

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت متاثر، متعدد بحری جہاز پھنس گئے

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی افواج کی اجازت درکار ہوگی

آبنائے ہرمز میں کشیدہ صورتحال کے باعث بحری آمدورفت شدید متاثر ہوگئی ہے اور بڑی تعداد میں جہاز اب بھی راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی افواج کی اجازت درکار ہوگی، بصورت دیگر آمدورفت ممکن نہیں ہوگی۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز کی “اسمارٹ مینجمنٹ” کر رہے ہیں جس کے تحت بحری نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میرین ٹریفک ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت آبنائے ہرمز سے کسی بھی بحری جہاز کی باقاعدہ گزرگاہ نظر نہیں آرہی جب کہ دن کے وقت صرف 2 ایرانی اور ایک چینی آئل ٹینکر کو گزرنے کی اجازت دی گئی۔

سی این این کے مطابق آج مجموعی طور پر صرف 3 آئل ٹینکرز ہی آبنائے ہرمز سے گزر سکے جب کہ دیگر جہازوں کی نقل و حرکت معطل رہی۔

مزید برآں ایک بحری جہاز نے رات کے وقت آبنائے ہرمز کے قریب اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے واپس جانے کا فیصلہ کیا جو موجودہ صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی عوامی تعطیلات 2026: مکمل فہرست، متوقع تاریخیں، طویل ویک اینڈ اور اہم تفصیلات

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کا اثر پاکستان پر، ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی، اہم منصوبے متاثر

’’جو چیز موجود ہی نہیں اسے کیا ختم کریں“، ایران کا جوہری ہتھیاروں پر اہم بیان