پابندی ختم؛ 40 دن بعد مسجدِ اقصیٰ کے دروازے کھل گئے

پابندی ختم؛ 40 دن بعد مسجدِ اقصیٰ کے دروازے کھل گئے

اسرائیلی حکام نے علی الصبح مسجد کھولنے کے بعد نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی

مقبوضہ بیت المقدس: 40 روز کی بندش کے بعد مسجدِ اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے علی الصبح مسجد کھولنے کے بعد نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی جس کے بعد بڑی تعداد میں فلسطینی مسجدِ اقصیٰ پہنچ گئے اور عبادات ادا کیں۔

حکام کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر مقدس مقامات کو بھی آج سے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران سے کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد اسرائیل نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسجدِ اقصیٰ سمیت اہم مقدس مقامات کو بند کر دیا تھا جو اب 40 دن بعد دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

Related posts

ایران کا جوابی وار؛ کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملے

امریکی فوج کی ایران کے خلاف نئی کارروائیاں؛ بندر عباس دھماکوں سے گونج اٹھا

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا