ایران کیلئے فیصلہ کن لمحہ، امریکا کا واضح انتباہ، جواب نہ آیا تو کارروائی تیار

ایران کیلئے فیصلہ کن لمحہ، امریکا کا واضح انتباہ، جواب نہ آیا تو کارروائی تیار

امید ہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے جنگ بندی تجاویز پر ایران کی جانب سے جواب موصول ہو سکتا ہے، جے ڈی وینس

جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کے تبادلے میں وقت لگ رہا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے مذاکرات کار نہ پہلے مذاکرات میں تیز تھے اور نہ ہی اب تیزی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تاہم امید ہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے جنگ بندی تجاویز پر ایران کی جانب سے جواب موصول ہو سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ میں اپنے بیشتر فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکا ایک مثبت جواب کا خواہاں ہے، تاہم اگر ایران کی جانب سے جواب مثبت نہ آیا تو امریکا اور اس کے اتحادی اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Related posts

سونا مزید سستا، چاندی مہنگی ہوگئی

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح کی امید؟ عون شیخ نے بڑا دعویٰ کردیا

ہانیہ عامر کا نیا فیشن اسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا