ایران کا جنگ میں نیا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان، دوگنی طاقت سے میزائل حملوں کی دھمکی

ایران کا جنگ میں نیا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان، دوگنی طاقت سے میزائل حملوں کی دھمکی

عالمی برادری کی نظریں اب آنے والے دنوں پر مرکوز ہیں کہ یہ نیا مرحلہ کس حد تک شدت اختیار کرتا ہے

ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی  نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اب جنگ کا نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں فاتح میزائل اور خیبر شکن میزائل لانچرز کے ساتھ حملوں کی شدت دوگنی کر دی جائے گی۔

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حملے ماضی کے تمام حملوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ طاقتور ہوں گے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے اس اعلان کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں اب آنے والے دنوں پر مرکوز ہیں کہ یہ نیا مرحلہ کس حد تک شدت اختیار کرتا ہے۔

Related posts

جنگ بندی کے باوجود امریکا نے جنوبی ایران میں فضائی حملہ کردیا، سینٹ کام کی تصدیق

لبیک اللھم لبیک! وقوفِ عرفہ آج ادا ہوگا، حجاج کرام عبادات میں مصروف

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی، ابوظہبی کے لیے آگے گرم دن اور مرطوب رات