رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح کی امید؟ عون شیخ نے بڑا دعویٰ کردیا

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح کی امید؟ عون شیخ نے بڑا دعویٰ کردیا

عون شیخ کے بیان نے رجب بٹ اور ایمان کی صلح سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان کے درمیان ممکنہ صلح سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

چہ مگوئیاں کی وجہ رجب بٹ کے سالے عون شیخ کی ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا کہ ایمان اور کیوان جلد اپنے گھر واپس جاسکتے ہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات بہتر ہونے کی امید ہے۔

ویڈیو میں عون شیخ کا کہنا تھا کہ اگر ایمان اور کیوان کے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں تو بعض افراد اس پر خوش نہیں ہیں حالانکہ ایسے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے نہ کہ انہیں مزید پیچیدہ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ کیوان کو اس کا جائز حق ملے اور وہ اپنی اصل جگہ پر واپس جائے اگر ایسا ہوتا ہے تو بعض لوگوں کے ذاتی مفادات متاثر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ اہلیہ ایمان سے علیحدگی اور گھریلو تنازعات کے بعد ان کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں تاہم رجب بٹ ان خبروں کی تردید کر چکے ہیں تاحال رجب بٹ یا ایمان کی جانب سے صلح سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Related posts

سونا مزید سستا، چاندی مہنگی ہوگئی

ہانیہ عامر کا نیا فیشن اسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزا جعلسازی، بڑا اسکینڈل سامنے آگیا