سونا مزید سستا، چاندی مہنگی ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4100 ڈالر ہوگئی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی تاہم چاندی مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار436 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 1200روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 744روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4100 ڈالر ہوگئی تاہم چاندی کی ایک تولہ قیمت 11 روپے اضافے کے ساتھ 6432 روپے پر جا پہنچی ہے۔