امریکا ایران تنازع کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، روس
‘آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ایران اور روس کا مؤقف مشترک ہے’
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔
سرگئی لاوروف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ معاہدے میں صرف امریکا اور ایران ہی نہیں بلکہ پڑوسی اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے، اس کشیدگی سے کئی ممالک اور عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ایران اور روس کا مؤقف مشترک ہے، مسئلے کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔