بھارتی کمپنیوں کی امریکا میں بھی ویزا جعلسازی، بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
دنیا بھر میں بھارتی کمپنیوں کے مالی اور سائبر فراڈ کا دھندہ زور پکڑ گیا
دنیا بھر میں بھارتی کمپنیوں کے مالی اور سائبر فراڈ کا دھندہ زور پکڑ گیا، یکے بعد دیگرے اسکینڈل سامنے آنے لگے۔
ایچ ون بی ویزا فراڈ میں بھارتی کمپنیوں کے ملوث ہونے پر مودی حکومت کو امریکا میں بھی شرمندگی کا سامنا ہے۔
بھارتی جریدہ “دی انڈین ایکسپریس کے مطابق امریکا میں ایچ ون بی اور پرم ویزا پروگرامز میں مبینہ فراڈ کی بڑی تحقیقات شروع ہوگئیں۔
امریکی عہدیدار کے مطابق تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کو گنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے، یہ تحقیقات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کررہی ہے۔
دی انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ جعلی ویزا درخواستوں سے غیر ملکی کارکنوں کے استحصال اور امریکی کارکنوں کو نقصان پہنچانے والی اسکیموں کا انکشاف ہوا۔
امریکی محکمہ محنت کے انسپکٹرجنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتو کے مطابق اسکینڈل میں ملوث کمپنیوں کو سمن جاری کر کے کئی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کا نام بھی شامل ہے۔
امریکا میں ویزا فراڈ کے اسکینڈل نے عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹ، مالی بدعنوانی اور سائبر جرائم کے منظم کردیا۔