انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

زلزلے کے فوراً بعد ممکنہ سونامی کے پیشِ نظر متعلقہ حکام نے الرٹ جاری کر دیا

انڈونیشیا کے مولوکا سمندری علاقے میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونامی کا خطرہ ظاہر کردیا گیا ہے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کے فوراً بعد ممکنہ سونامی کے پیشِ نظر متعلقہ حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر کے دائرے میں واقع ساحلی علاقوں کو سونامی لہروں کا خطرہ لاحق ہے۔

انڈونیشیا کے علاوہ فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلی علاقوں میں بھی سونامی کے اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related posts

پاکستان کی تاریخ میں ایف بی آر نے پہلی بار 13 ٹریلین کا ہدف حاصل کر لیا

متحدہ عرب امارات کی سعودی ٹینکر ودیان پر ایرانی جارحیت کی شدید مذمت

امریکی ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران میسی ہنس پڑے، ویڈیو وائرل