ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں کو مزید شدت کے ساتھ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 4.70 فیصد اضافے کے بعد 104 ڈالر 82 سینٹس تک پہنچ گئی جب کہ برطانوی خام تیل 5 فیصد مہنگا ہو کر 106 ڈالر 89 سینٹس پر جا پہنچا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں نیچرل گیس 2 ڈالر 87 سینٹس فی یونٹ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم حالیہ کشیدگی کے باعث قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں۔

Related posts

پاکستان نے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں بھی جنوبی کوریا کو شکست دے دی، سیریز میں برتری حاصل

لوک گلوکار محمد باسط نعیمی پاکستانی کلاسیکی موسیقی کے ورثے کے فروغ کے لیے سرگرم

کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا