امریکی ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران میسی ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

امریکی ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کے دوران میسی ہنس پڑے، ویڈیو وائرل

دفاعی چیمپئن ارجنٹائن سمیت کئی ٹیموں کو امریکی ایئرپورٹس پر سخت سیکیورٹی چیکنگ سے گزرنا پڑا۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران میدان کے اندر سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ میدان سے باہر بھی دلچسپ مناظر سامنے آرہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹائن سمیت کئی ٹیموں کو امریکی ایئرپورٹس پر سخت سیکیورٹی چیکنگ سے گزرنا پڑا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روانگی سے قبل امریکی حکام نے ان کا تفصیلی سیکیورٹی معائنہ کیا۔

 

ویڈیو میں میسی پہلے کچھ لمحوں کے لیے حیران دکھائی دیتے ہیں تاہم بعد ازاں وہ ہنستے رہے اور اس صورتحال کو خوش دلی سے قبول کیا۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے حیرت کا اظہار کیا کہ دنیا کے معروف ترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے میسی کو بھی دیگر مسافروں کی طرح مکمل سیکیورٹی جانچ سے گزرنا پڑا۔

خیال رہے کہ صرف ارجنٹائن ہی نہیں بلکہ دیگر ٹیموں کو بھی اسی نوعیت کے سخت حفاظتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس سے قبل سینیگال فٹبال ٹیم کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں تھیں جن میں کھلاڑی اپنے سامان کے ساتھ ایئرپورٹ پر کھڑے رہے جب کہ سیکیورٹی اہلکار ان کے بیگز کی تفصیلی تلاشی لیتے رہے۔

اسی طرح ازبکستان، جرمنی، عراق اور ایران کو بھی سخت جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا تھا اور بعض کھلاڑیوں کو تو امیگریشن سے متعلق سوالات کے باعث کئی گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند معاون عملے کے ارکان کو ضروری امیگریشن تقاضے پورے نہ کرنے پر داخلے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

ان واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے لیے اس قدر سخت سیکیورٹی ضروری تھی یا نہیں۔

دوسری جانب سخت سیکیورٹی چانچ سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

Related posts

قیمت میں مسلسل کمی؛ سونا آج بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ وینٹی لیٹر پر، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر

ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا عندیہ، روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے عزم کا اعادہ