ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ایل پی جی گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 923 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی : ایل پی جی گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 923 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اپریل 2026 کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا جب کہ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 923 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلینڈر 3588 روپے 59 پیسے کا ہوگیا ہے۔ مارچ میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2664 روپے 88 پیسے تھی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔

Related posts

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں سے متعلق اہم خبر

عراق سے داخل ہونے والے 3 ڈرونز تباہ کردیے، سعودی عرب کا دعویٰ

دبئی کی سب سے آسان خدمات: 10 چیزیں جو آپ گھر پر ڈیلیور یا کر سکتے ہیں۔