بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ نگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ہوا۔
لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ نگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا سیشن تقریبآ تین گھنٹے تک جاری رہا، ٹریننگ سیشن میں کوچز نے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی کنڈیشن کے مطابق ٹریننگ کروائی۔
بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس میں حصہ نہیں لیا جس کے بعد ان کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔ بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے شروع ہوگا۔