ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستانی کھلاڑی اپنے خلاف ہی گول کرنے لگے

ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستانی کھلاڑی اپنے خلاف ہی گول کرنے لگے

اس مچ میں پاکستان کی جانب سے صرف ایک گول کیا گیا جب کہ مخالف ٹیم نے 2 گول اسکور کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

اسلام آباد: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑی اپنے خلاف ہی گول کرنے لگے۔

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے گروپ ای کا میچ پاکستان اور میانمار کی ٹیموں کے درمیان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس مچ میں پاکستان کی جانب سے صرف ایک گول کیا گیا جب کہ مخالف ٹیم نے 2 گول اسکور کرکے کامیابی اپنے نام کی۔

میچ میں ایک انوکھا واقع بھی دیکھنے کو ملا جب پاکستانی کھلاڑی نے اپنے خلاف ہی گول اسکور کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پاکستانی کھلاڑی نے واپس فٹبال کو گول گیپر کی جانب پاس کیا تو وہ فٹبال کو ہٹ کرنے میں ناکام رہے اور فٹبال سیدھا گول پوسٹ میں چلے گئی جس سے مخالف ٹیم کو ایک گول مل گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا ’’اپنے خلاف ہی گول کردیا اور بعد میں نالائق گول کیپر کی ایکٹنگ چیک کریں‘‘۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گروپ کے 6 میچز میں سے قومی ٹیم کو 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ دو میچز بے نتیجہ رہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں سب سے آخری نمبر پر موجود ہے جب کہ گروپ سے شام اور میانمار کا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کا واضح امکان نظر آرہا ہے۔

Related posts

رونالڈو اور جارجینا نے بڑی تقریب کے بجائے گھر میں شادی کیوں کی؟ پہلی تصاویر وائرل

کیا عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟ نئی پوسٹ پر قیاس آرائیاں

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں