پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کی دھواں دھار بیٹنگ جاری، 10 اوورز میں 100 رنز بنا لیے
لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں راولپنڈیز کی پشاور زلمی کیخلاف دھواں دھار اننگز جاری ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10 اوورز میں 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ یاسر خان نے 28 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری اسکور کی، وہ 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے مجموعی طور پر 35 گیندوں پر 61 رنز بنا چکے ہیں۔
زلمی کے کپتان محمد رضوان 29 گیندیں کھیل کر 39 رنز اسکور کرچکے ہیں، انھوں نے ابھی تک پانچ چوکوں کو اور ایک چھکے کا سہارا لیا ہے۔ جبکہ راوپنڈیز کو ہنوز کوئی کامیابی وکٹ کی صورت میں میسر نہیں آئی ہے۔
میچ لاہور کے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور دونوں ٹیمیں فتح کے لیے پرعزم ہیں۔ راولپنڈی کی جانب سے اوپنرز ابتدائی شراکت قائم کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ پشاور زلمی کی بولنگ ٹیم حریف بیٹنگ لائن کو جلد ہی نقصان پہنچانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ میچ شائقین کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول میں کھیلا جائے۔ شائقین اور میڈیا کی بھی بڑی تعداد اس مقابلے کا مشاہدہ کر رہی ہے، جس سے پی ایس ایل کے جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے۔
اس ایڈیشن میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک گروپ میں لاہور قلندرز، کراچی کگنز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اور پشاور زلمی شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں حیدر آباد کنگز مین، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور راولپنڈی زی شامل ہیں۔
ہر ٹیم گروپ کی دیگر ٹیموں کے ساتھ دو میچ اور دوسرے گروپ کی ٹیموں کے ساتھ ایک میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے بعد کوالیفائر اور دو ایلیمنیٹرز کے ذریعے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا۔ اس ایڈیشن میں 44میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے نصف لاہور اور نصف کراچی کے اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔
نائٹ میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے جبکہ پہلے میچ کا آغاز دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔
پہلی بار لیگ میں فرنچائزز کے لیے علیحدہ انعامات رکھے گئے ہیں، جس میں فاتح فرنچائز کو پانچ لاکھ ڈالر، رنرز اپ کو تین لاکھ ڈالر اور بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیے دو لاکھگ ڈالر دئیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ وننگ انعام پانچ لاکھ ڈالر ہوگا۔
یاد رہے کہ راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگز مین پہلی بار پی ایس ایل میں حصہ لے رہے ہیں۔
بابر اعظم اب تک 100 میچز کھیل کر رنز کے چارٹ میں سب سے آگے ہیں جبکہ فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک اور رلی راسو بھی نمایاں ہیں۔ بولنگ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض اور شاداب خان 100 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز ہیں۔
