پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا
پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا جب کہ ڈیزل 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
