بھارتی بورڈ بھی پی سی بی کے نقش قدم پر، آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی

بھارتی بورڈ بھی پی سی بی کے نقش قدم پر، آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ پی سی بی کی طرح کیا گیا ہے، جس نے پہلے ہی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی تھیں

بی سی سی آئی نے بھی پی سی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح کیا گیا ہے، جس نے پہلے ہی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی تھی۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کا 19واں ایڈیشن 28 مارچ سے شروع ہوگا، لیکن اس سال کوئی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، یہ اعلان بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان چناسوامی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال IPL کی افتتاحی تقریب کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوئی تھی، جہاں شاہ رخ خان، شریا گھوشل، کرن اوجلا اور اداکارہ دیشا پٹانی کی پرفارمنس کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔ جس میں بھگدڑ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related posts

برطانوی میڈیا میں تہلکہ خیز انکشاف، ٹیک سیکٹر میں بھارتیوں کو جعلسازی کے ذریعے ملازمتیں

متحدہ عرب امارات میں اپنی ملازمت چھوڑ رہے ہیں؟ یہاں ہے جب آپ اجازت نامے کی پابندی کا سامنا کیے بغیر آجروں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

شارجہ نے تعلیمی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا وقت چھ دن سے کم کر کے تین منٹ کر دیا ہے۔