ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار؛ نئے لُک پر صارفین برہم

ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولنگ کا شکار؛ نئے لُک پر صارفین برہم

ندا یاسر پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر اپنے فیشن انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں سرخ رنگ کی الہٰ دین طرز کی شلوار، سفید ٹاپ اور پوائنٹڈ ٹو کٹن ہیلز کے ساتھ منفرد انداز اپنایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے ان کے لباس کو روایتی فیشن سے ہٹ کر قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور اسے “اولڈ فیشن” قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے ان کے منفرد انداز کی تعریف بھی کی۔

ندا یاسر کے اس نئے لک پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Related posts

سونا مزید سستا، چاندی مہنگی ہوگئی

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان صلح کی امید؟ عون شیخ نے بڑا دعویٰ کردیا

ہانیہ عامر کا نیا فیشن اسٹائل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا