ایران کا اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد پر میزائل حملہ؛ 6 افراد ہلاک، 150 زخمی

ایران کا اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد پر میزائل حملہ؛ 6 افراد ہلاک، 150 زخمی

یہ حملہ ایران کے بوشہر پاورپلانٹ اور نطنز ایٹمی تنصیبات پرحملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے

ایران نے اسرائیل کے جوہری مقام کے قریب شہروں ڈیمونا اور عراد پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک،  150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ ایران کے بوشہر پاورپلانٹ اور نطنز ایٹمی تنصیبات پرحملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

ایران کے کلسٹر وار ہیڈمیزائل حملوں میں جنوبی شہر ڈیمونا جہاں اسرائیل کی مرکزی جوہری تنصیب واقع ہے اور قریبی شہر عراد میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی کشیدگیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیلی کا ایف 16 طیارہ تباہ کر کے عید پر عوام کو بڑا تحفہ دے دیا

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز ہونے والے ان حملوں کو ایران کے نطنز جوہری افزودگی مرکز پر اسی دن کیے گئے حملے کا جواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کاکوئی بھی علاقہ ایرانی میزائلوں کی پہنچ سےدور نہیں، دشمن کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں اس سےپہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

واضح رہے کہ ان حملوں سے اس تنازع میں ایک نئی شدت آگئی ہے، جو اب چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق، عراد میں کم از کم 88 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ شہر کے مرکز میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔

ڈیمونا میں بھی 39 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پیرا میڈکس کے مطابق اسے متعدد شیل کے ٹکڑے لگے، جبکہ کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل