عارضی نہیں مکمل، جامع اور دیرپا جنگ بندی چاہتےہیں، عباس عراقچی

عارضی نہیں مکمل، جامع اور دیرپا جنگ بندی چاہتےہیں، عباس عراقچی

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جاپانی جہازوں کوآبنائےہرمزسےگزرنےکی اجازت دینےکےلیےتیارہیں

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عارضی نہیں مکمل، جامع اور دیرپاجنگ بندی چاہتےہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ایسےاقدام کاخیرمقدم کریں گےجس سےجنگ مکمل ختم ہو، مکمل جنگ بندی کی کسی بھی تجویز پرغور کرنےکےلیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں امریکا کیساتھ بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مشرق وسطیٰ میں تنازعات کاحل تلاش کررہےہیں، نہیں لگتاامریکاجارحیت روکنےکےلیےآمادہ ہوگا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جاپانی جہازوں کو آبنائےہرمز سےگزرنےکی اجازت دینے کےلیے تیارہیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے