مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو؛ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

مداح سے ویڈیو کال پر گفتگو؛ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خاتون مداح کے ساتھ ویڈیو کال کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ مداح نے اداکارہ اور ان کے والدین کی خیریت دریافت کی اور روزے اور شادی سے متعلق بھی سوالات کیے۔

ہانیہ عامر نے بتایا کہ روزے اچھی طرح سے گزر رہے ہیں اور کام بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔

خاتون مداح نے اداکارہ کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کی تعریف کی اور پوچھا کہ کیا آپ کی شادی ہوچکی ہے؟

ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی، آپ دعا کریں، جس کے بعد خاتون مداح نے انہیں نیک نصیب کی دعائیں دیں۔

یہ گفتگو مداحوں کے درمیان کافی مقبول ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

Related posts

سچل افضل کس لیجنڈ اداکار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں؟ خود راز کھول دیا

ٹی وی کی سیاست سے حقیقی پارلیمنٹ تک؛ کنزہ ہاشمی نے پارلیمنٹ کا دورہ کیوں کیا؟

ندا یاسر دو سال سے جم کیوں جارہی ہیں؟ اصل وجہ بتا دی