پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نعینی اسرائیلی حملے میں شہید

پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نعینی اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیلی فوج کے مطابق جنرل محمد نعینی کو رات گئے فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل علی محمد نعینی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنرل محمد نعینی کو رات گئے فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

اس سے قبل ایرانی ریاستی میڈیا نے بھی اطلاع دی تھی کہ جنرل نعینی اسرائیلی امریکی میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ علی محمد نعینی آئی آر جی سی کے ترجمان تھے اور وہ گذشتہ چند ہفتوں سے اسرائیل کے خلاف ایران کے موقف کی نمائندگی کررہے تھے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر کا میک اٹ ان ایمریٹس 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا دورہ

احمد بن محمد: متحدہ عرب امارات کسی بھی خطرے کے خلاف مضبوط رہے گا، مسلح افواج قوم کا فخر ہیں۔

دنانیر مبین کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا