ملکی معیشت کے استحکام کیلئے نجکاری سے متعلق ایک اور اہم پیش رفت

ملکی معیشت کے استحکام کیلئے نجکاری سے متعلق ایک اور اہم پیش رفت

پی آئی اے کی نجکاری نے ایک نئی تقویت دی جس سے آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظر آئے گی

حکومت کی اقتصادی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے تحت قومی اداروں کی مؤثر نجکاری کیلئے منظم اقدامات جاری ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان ایئرلائن کی نجکاری ایک لینڈ مارک اور تاریخی اقدام ہے، پی آئی اے کی نجکاری نے ایک نئی تقویت دی جس سے آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بجلی کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ  کے بعد ملک کے دیگر ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور بینکس بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کا 249واں اجلاس چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، پی آئی اے کے خریدار کنسورشیم میں ایف ایف سی کی شمولیت کی سفارش حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی نجکاری کو بھجوا دی گئی۔

مشیر وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے والی ایف ایف سی کو کنسورشم میں شامل کرنے کی سفارش کی توثیق کی ہے۔

Related posts

اٹلی میں شدید گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ایران پر امریکا کا پروجیکٹائلز حملہ، 4 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سونا اور چاندی مزید گھٹ گئی، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟