سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل، اب ملتان سلطانز کہلائے گی
لیگ قوانین میں ٹیم کے نام کی تبدیلی کی گنجائش موجود تھی، جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) پی ایس ایل سلمان نصیر نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ گوہر شاہ نے سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرنے کی باقاعدہ درخواست کی تھی۔
ان کے مطابق لیگ قوانین میں ٹیم کے نام کی تبدیلی کی گنجائش موجود تھی، جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ’’میں اب بھی کھیلنا چاہتا ہوں‘‘، پی ایس ایل 11 میں نظرانداز ہونے پر احمد شہزاد جذباتی
فرنچائز کے نمائندے حمزہ مجید نے بتایا کہ گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی گئی ہے اور انہیں نئی فرنچائز کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق نام کی تبدیلی کے بعد ٹیم اب ملتان سلطانز کے نام سے لیگ میں شرکت کرے گی، جبکہ دیگر انتظامی امور بھی نئے اسٹرکچر کے تحت ترتیب دیے جا رہے ہیں۔
