ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار
اگر بارش کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
کولمبو: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلہ کا میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جو بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پاکستان نے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا اسکور بناکر دفاع کریں جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ کردیا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
