سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے بڑے اضافے کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6087 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی 71 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 5108 ڈالرز کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 374 روپے اضافے سے 8948 روپے ہو گئی۔
