مزاحمت اوراسلحہ ہمارادستوری حق ہے، نہتے ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، حماس

مزاحمت اوراسلحہ ہمارادستوری حق ہے، نہتے ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، حماس

حماس نے امریکی زیرقیادت بورڈ آف پیس سے مطالبہ کیا کہ غزہ کامحاصرہ فوری ختم کیاجائے

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ مزاحمت اوراسلحہ ہمارادستوری حق ہے، نہتے ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

حماس نے امریکی زیرقیادت بورڈ آف پیس سے مطالبہ کیا کہ غزہ کامحاصرہ فوری ختم کیاجائے اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے تک کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن بورڈ اجلاس؛ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کردی

انہونے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، شہری نظم ونسق ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پرآمادہ ہیں مگرعسکری ونگ برقراررہے گا۔

حماس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تعمیرنوکے نام پرفلسطینی حقوق پرسودے بازی منظورنہیں، اسرائیل بورڈ آف پیس کوفوجی کارروائیوں کیلئے ڈھال کے طورپراستعمال کررہاہے۔

Related posts

میسی کا آخری خواب یا انگلینڈ کا نیا عروج؟ ورلڈ کپ سیمی فائنل پر دنیا بھر کی نظریں

آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ختم، کرکٹ دنیا کے لیے بڑے اعلانات سامنے آگئے

سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اٹھے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا