نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی
نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی
سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے قومی کرکٹر عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے خاموشی توڑ دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو نائلہ راجہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی تھی اور کہا کہ میں نے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی میں تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی، تاہم کامیاب نہ ہو سکا۔
عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ ایک رشتے کو بہتر بنانے کے لیے طویل عرصے تک کوشش کرتے رہے، تاہم اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔
دوسری جانب عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر کرکٹر پر سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں ان کے حمل سے متعلق واقعہ پیش آیا تھا۔ ثانیہ اشفاق نے اس معاملے میں کرکٹر پر دھوکا دینے کا الزام بھی لگایا۔
یاد رہے کہ ماضی میں نائلہ راجہ کا نام عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کے باعث زیر بحث رہا تھا، تاہم اُس وقت دونوں جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی تھی اور نائلہ نے تصاویر کو صرف “فین مومنٹ” قرار دیا تھا۔
اب نائلہ راجہ نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر عماد وسیم مستقبل میں اپنے بچوں سے دوبارہ ملتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے قبول کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی ان کی سچائی ہے اور وہ تنقید کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔
نائلہ راجہ کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ افراد نے ان کے بیان کو جرات مندانہ قرار دیا جبکہ بعض نے اس پر تنقید بھی کی۔
