ابرار الحق کی خاتون صحافی سے تلخ کلامی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ویڈیو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے
گلوکار و سماجی کارکن ابرار الحق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
حال ہی میں ابرار الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کنسرٹ کے دوران ڈونیشن کی رقم جیب میں رکھنے کا منظر دیکھا گیا تھا۔
اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ابرار الحق کو خاتون صحافی سفینہ خان سے ڈونیشن کے معاملے پر بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ابرار الحق صحافی کو بار بار وائرل ویڈیو کے حوالے سے طعنے دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔
سفینہ خان کا کہنا ہے کہ میں اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھیں اور یہ ویڈیو وہاں موجود افراد کی جانب سے ہی وائرل کی گئی، تاہم ابرار الحق ان کی بات سننے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔
Abrar ul Haq and journalist Safina Khan clash then patch up as misunderstanding is sorted #IbrarUlHaq #SafinaKhan pic.twitter.com/f7EhEyHSYR
— Safina Khan (@SafinaKhann) February 14, 2026
ویڈیو میں ابرار الحق نے سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کا سپورٹر قرار دیتے ہوئے ڈونیشن کے معاملے پر وضاحت بھی پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ذاتی رقم سے زمین خرید کر اسپتال بنایا اور لوگوں نے اسپتال کیلئے ڈونیشن دی۔
ابرار الحق کے مطابق کنسرٹ کے دوران جو رقم دی گئی وہ اسپتال کیلئے ڈونیشن تھی اور اس وقت فوری طور پر بینک میں رقم جمع کروانا ممکن نہیں تھا، اسی لیے میں نے وہ رقم جیب میں رکھ لی۔
ابرار الحق کی چیریٹی کا پیسہ جیب میں ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل pic.twitter.com/QtWTXIg8zd
— Safina Khan (@SafinaKhann) December 2, 2025
یہ ویڈیو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے، جہاں ابرار الحق کے مداح ان کی حمایت کررہے ہیں، وہیں بعض صارفین اس رویے کو ’انا کا مسئلہ‘ قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کررہے ہیں۔
تاہم، واقعے کے بعد صحافی سفینہ خان نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ابرار الحق اور صحافی کے درمیان غلط فہمی ختم ہونے کے بعد دونوں کو خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Journalists were brutally attacked during Abrar ul Haq’s media talk in London.#London #IbrarUlHaq pic.twitter.com/V9nVNo3cYe
— Safina Khan (@SafinaKhann) May 28, 2023
