بھارت نے 3 وکٹوں پر 105 رنز بنا لیے

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے 3 وکٹوں پر 105 رنز بنا لیے

پاکستان کی فیلڈنگ میں فاسٹ بولرز اور اسپنرز کی کارکردگی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے کا اہم میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے 22 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارتی ٹیم کو میچ کے آغاز میں اس قت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب 47 کے رنز پر یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرگئیں، تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم سنبھل گئی اور مزید کوئی وکٹ گنوائے 105 رنز بنا کر 22 ویں اوور میں سنچری مکمل کرلی۔

واضح رہے کہ میچ میں دونوں ٹیمیں اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں، اور شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستان کی فیلڈنگ میں فاسٹ بولرز اور اسپنرز کی کارکردگی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے، جبکہ بھارت کے بلے باز بڑے اسکور کی کوشش کریں گے۔

Related posts

رونالڈو کی اہلیہ نے شادی پر کتنے مالیت کے زیورات پہن رکھے تھے؟ قیمت جان کر ہوش اڑجائیں گے

حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کے لئے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس وصولی پر غور

بھارت سے شکست؛ پاکستان کا ہاکی ورلڈکپ میں سفر ختم