ہانیہ عامر کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ نے ویڈیو چند گھنٹے قبل شیئر کی جسے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ کے سیٹ سے ایک دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار بلال عباس اور ایک دوست کے ہمراہ سیٹ پر موجود ہیں۔

 ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ آپ ڈاکٹر آئرہ کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

ویڈیو میں ہانیہ عامر کی دوست مزاحیہ انداز میں ان سے پوچھتی ہیں، ’’ایکسکیوز می میم، آپ کون ہیں؟‘‘ جس پر اداکارہ ڈرامائی اور دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں، ’’میں وہ دل ہوں جسے توڑا گیا، میں وہ ہاتھ ہوں جسے چھوڑا گیا، میں وہ آنکھیں ہوں جنہیں ہزاروں نے نم کیا، میں وہ کان ہوں جسے کچھ سنائی نہیں دیا، میں وہ ہونٹ ہوں جن سے وقت پر بات نہ ہوسکی اور میں وہ ہوں جسے چھوڑ دیا گیا۔‘‘

اداکارہ نے یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل شیئر کی جسے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ اور تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور بلال عباس ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی الفرسان ٹیم نے امریکہ کی 250ویں آزادی کی تقریبات میں تاریخی یو ایس ڈیبیو کیا

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔