آئی ٹی سی این ایشیا؛ پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کا نیا دور

آئی ٹی سی این ایشیا؛ پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کا نیا دور

نمائش میں 800 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ اب نہ صرف جدت کی علامت بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے لیے بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ 27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، 17 تا 19 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں 800 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 3,500 سے زائد عالمی سطح کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔

نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء، صنعتکار، بین الاقوامی ماہرین اور 100 سے زائد غیر ملکی وفود شریک ہوں گے۔

عالمی ٹیک ماہرین نے آئی ٹی سی این ایشیا میں شرکت پر دلی مسرت اور جوش وخروش کا اظہار کیا۔

گروپ ڈائریکٹر، ای کامرس گیٹ وے عمیر نظام نے کہا کہ میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں ’رائزنگ پاکستان‘ کا نعرہ دیا۔

آئی ٹی سی این ایشیا دو دہائیوں سے پاکستان کو خطے میں ٹیکنالوجی اور جدت کا ابھرتا ہوا مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مضبوط، فیصلہ کن اور دور رس قدم ہے۔

ایس آئی ایف سی کی فیصلہ کن معاونت نے آئی ٹی سیکٹر میں نا صرف نئی جہتیں پیدا کیں بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنیاد بھی فراہم کی ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا