پی ایس ایل سے قبل ملتان سلطانز کی نیلامی، پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا

پی ایس ایل سے قبل ملتان سلطانز کی نیلامی، پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا

پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 2026 سے قبل ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

بورڈ نے دلچسپی رکھنے والے فریقین سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرائیں، پی سی بی کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2026 ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے اور مکمل میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا تاکہ ٹیم کی ملکیت کا فیصلہ منصفانہ اور واضح ہو۔

یہ اقدام پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کے مستقبل اور ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا