محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں شدید سردی کی پیشگوئیوں کو مسترد کردیا

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں شدید سردی کی پیشگوئیوں کو مسترد کردیا

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی لہر کا امکان نہیں ہے

محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری تک شدید سردی کی پیشگوئیوں کو مسترد کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی لہر کا امکان نہیں ہے، اور موسمیاتی ماڈلز کے مطابق درجہ حرارت معمول کی حد میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پرآنے والی شدید سردی کی پیشگوئیاں گمراہ کن اور غیر تصدیق شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ توڑ یا تاریخی سردی کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی ہے، اور عوام صرف سرکاری موسمیاتی اطلاعات، وارننگز اور ایڈوائزریز پر ہی انحصار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی کہ غیر تصدیق شدہ موسمی اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں، جبکہ ملک بھر میں شدید یا وسیع پیمانے پر غیر معمولی سردی کا کوئی امکان نہیں۔

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری رہا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی