پاکستان کا یوکرین جنگ پر اظہار تشویش، مذاکرات کی ضرورت پرزور
یوکرین معاملے پر پائیدار امن کےلیے مکالمہ ہی واحد قابل عمل راستہ ہے
پاکستان نے یوکرین جنگ پراظہار تشویش کرتے ہوئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سلامتی کونسل سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ یوکرین میں تنازع کے آغاز کو 4 سال مکمل ہوجائیں گے، عالمی برادری جاری اور بےلگام لڑائی پر شدیدتشویش کاشکارہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین معاملے پر پائیدار امن کےلیے مکالمہ ہی واحد قابل عمل راستہ ہے، جبکہ یوکرین امن معامل ےپر امریکہ کی کاوشوں کوسراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کردیا
مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ امید ہے تمام فریق جاری سفارتی عمل سےبھرپورفائدہ اٹھائیں گے، امیدہے امن کی کوششیں منصفانہ اورپائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی۔
عاصم افتخار نےمزید کہا کہ سفارتی حل تمام فریقوں کےلیے قابل قبول، یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہوگا۔