وائرل باتھ ویڈیو تنازع پر فیصل رحمان کی وضاحت سامنے آگئی
فیصل رحمان نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دے دی
پاکستان کے معروف ٹی وی اور فلمی اداکار فیصل رحمان نے اپنی وائرل ہونے والی باتھ ویڈیو پر وضاحت پیش کی ہے۔
حال ہی میں اداکار فیصل رحمان نے ایک نجی شو میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر مختلف مواد شیئر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو لندن میں بنائی گئی تھی اور اسے صرف دوستوں کے لیے ونٹر اسکن کیئر ٹپ کے طور پر شیئر کیا گیا تھا۔
فیصل رحمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں وہ یہ دکھا رہے تھے کہ ہیئر موئسچرائزر پیر پر لگانے سے سردیوں میں جلد خشک ہونے سے بچائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو یہ ٹپ پسند آئی جبکہ کچھ نے تنقید کی لیکن میرا مقصد صرف ایک ورزش اور اسکن کیئر ٹپ دینا تھا۔
