پاکستان کی بیٹی مونا خان نے لندن میراتھن میں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کی بیٹی مونا خان نے لندن میراتھن میں گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

خاتون صحافی مونا خان نے اپنی محنت، عزم اور ہمت سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیا

لندن: دخترِ پاکستان مونا خان نے لندن میراتھن ریس میں 42.2 کلومیٹر کا فاصلہ مقررہ وقت میں مکمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

خاتون صحافی مونا خان نے اپنی محنت، عزم اور ہمت سے یہ تاریخی کارنامہ سر انجام دیا اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

مونا خان نے ریس کے دوران سبز ہلالی پرچم اٹھا کر نہ صرف اپنی صلاحیت دکھائی بلکہ بھارتی ریسر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مونا خان کی یہ کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے مثال ہے اور ثابت کرتی ہے کہ وہ عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

ان کی کہانی قربانی، ہمت اور غیر معمولی حوصلے کی عکاس ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر میدان میں اپنے حریف کو مات دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل