پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کرتے ہوئے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 این ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ کے اس کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کی اعلیٰ جنگی تیاری، آپریشنل مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کی توثیق ہوتی ہے۔

 کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سمندر میں جہاز پر موجود رہتے ہوئے لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے میزائل فائرنگ کے دوران افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

 پاک بحریہ نے اس موقع پر ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا