طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری ، حکومت لاکھوں کروم بکس تقسیم کرے گی

طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری ، حکومت لاکھوں کروم بکس تقسیم کرے گی

حکومت تعلیم اور نوجوانوں کی بااختیاری کو اپنی اولین ترجیح بنا چکی، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود

طلبہ کے لئے  بڑی خوشخبری ، حکومت لاکھوں کروم بکس تقسیم کرے گی ۔ یہ اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہاہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیناحکومت کی عملی حکمت عملی کاحصہ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم اور نوجوانوں کی بااختیاری کو اپنی اولین ترجیح بنا چکی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ  بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

رانا مشہود احمد کے مطابق ٹی ٹی کیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 12 لاکھ کروم بکس فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ان میں سے 7 لاکھ کروم بکس فوری طور پر طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ باقی 5 لاکھ جون 2026 تک فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ 2 برسوں میں پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے مزید 30 لاکھ کروم بکس فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

Related posts

ابوظہبی ہیریٹیج اتھارٹی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے اسٹیو ایوارڈز میں پانچ ٹائٹل جیتے۔

مال نے CBUAE سے بینک لائسنس کے لیے اصولی منظوری حاصل کی۔

عبداللہ بن زاید کی برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال