امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور

امید کی جارہی ہے کہ اسے جلد ہی سینیٹ سے بھی منظوری مل جائے گی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا۔بل کے 312 حق میں اور 112 مخالفت میں ووٹ آئے۔

یہ بل اب سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نئے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری اور یوکرین کے لیے آئندہ دو سال میں 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔

بل میں اسرائیل کے دفاعی پروگرامز، بالخصوص آئرن ڈوم اور ڈیوڈز سلِنگ کے لیے مکمل فنڈنگ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلی اور تنوع کے منصوبوں کے فنڈز میں 1.6 ارب ڈالر کی کٹوتی کی گئی۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے یہ بل قانون بن جائے گا۔

اس دفاعی بل پر امریکی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی میڈیا میں بحث جاری ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اسے جلد ہی سینیٹ سے بھی منظوری مل جائے گی۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا