سوئٹزرلینڈ کی خوبرو ماڈل کے قتل کے مقدمے میں شوہر کےخلاف مقدمہ درج

سوئٹزرلینڈ کی خوبرو ماڈل کے قتل کے مقدمے میں شوہر کےخلاف مقدمہ درج

ملزم نے اہلیہ کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لیے چاقو اور باغبانی کے اوزار کا استعمال کیا

سابق مس نارتھ ویسٹ سوئٹزرلینڈ اور مس سوئٹزرلینڈ فائنلسٹ 2007ء کرسٹینا یوکسیمووِچ کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ باقاعدہ طور پر اِن کے شوہر کے خلاف درج کر لیا گیا۔

 43 سالہ شوہر پر الزام ہے کہ اس نے فروری 2024ء میں اپنی 38 سالہ اہلیہ کرسٹینا یوکسیمووِچ  کا گلا دبا کر قتل کیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کے بےرحمی سے ٹکڑے کردیے۔

ملزم نے اہلیہ کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لیے چاقو اور باغبانی کے اوزار کا استعمال کیا۔ جبکہ جسم کے کچھ حصوں کو بلینڈر میں پیس کر کیمیائی محلول میں ضائع کرنے کی بھی کوشش کی۔

کرسٹینا یوکسیمووِچ کی فارنزک رپورٹ کے مطابق خاتون کے متعدد اعضاء الگ کیے گئے۔ریڑھ کی ہڈی کے ٹکرے اور سر دھڑ سے جدا کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا  کی لاش کے کچھ باقیات خاتون کے والد کو اس وقت ملے جب اُنہوں نے گھر کے لانڈری روم میں ایک کالی تھیلی میں سنہری بالوں کو دیکھا۔

ابتدائی طور پر ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کو مردہ حالت میں پایا جبکہ رواں سال مارچ میں اس نے اعتراف کر لیا قتل اس نے ہی کیا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اہلیہ کے جسم کے ٹکڑے کرتے وقت اپنے موبائل فون پر یوٹیوب ویڈیوز بھی دیکھ رہا تھا۔

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع