پاکستان کی شہ رگ آزاد کشمیر میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

 لندن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں بھی پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے روڈ شو کے دوران  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی محفوظ بڈنگ کے لیے نیا طریقہ کار متعارف

چیئرمین پی سی  بی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جارہے ہیں، بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفرآباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیواسٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزادجموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل