باکسر عامر خان کا پاکستان میں باکسنگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر زور

 لاہور: معروف باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسے شاندار اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر فخر ہونا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

عامر خان نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میگا اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد اور سپورٹ میں فوج کا اہم کردار رہا، اور ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: جاوید میانداد اور بالی وڈ اداکار عامر خان کی شادی میں حیران کن تعلق کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی باکسنگ ٹیلنٹ کو نکھارا جائے تو وہ دنیا بھر میں اپنا نام بنا سکتا ہے۔

عامر خان نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی باکسنگ ٹیلنٹ کو آگے لانے اور پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک بھر میں باکسنگ کے اسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اور پاکستان بہترین باکسرز پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی