ڈکی بھائی کیلئے نئی پریشانی؛ عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور کی ضلع کچہری میں جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی پیشی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کردی جبکہ ڈکی بھائی سمیت دیگر تمام ملزمان کو 17 دسمبر کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران ڈکی بھائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سبحان نے ان کی گرفتاری سے 3 ماہ قبل نوکری جوائن کی تھی اور وہ ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازم ہے، اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور ہوچکی ہے؟ جس پر وکیل نے تصدیق کی کہ ضمانت پہلے ہی ہوچکی ہے۔

ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپرداری کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس کے تحت این سی سی آئی اے کے پاس موجود الیکٹرانک ڈیوائسز، موبائل فون، چار کریڈٹ کارڈز اور ضبط شدہ رقم واپس دلوانا مقصد ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 2 روز قبل ضمانت پر رہائی مل گئی تھی جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

بجلی کی پیداوار 35 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی