اقرا عزیز کی سالگرہ پر دوستوں کا خوبصورت سرپرائز

اقرا عزیز کی سالگرہ پر دوستوں کا خوبصورت سرپرائز

دوستوں کی جانب سے رکھا گیا یہ اچانک جشن اقرا عزیز کے لیے نہایت جذباتی لمحہ ثابت ہوا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی 28ویں سالگرہ پر ان کے دوستوں کی جانب سے انہیں خوبصورت سرپرائز دیا گیا۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی سالگرہ نہایت سادگی سے گھر پر گزارنے کا ارادہ کیا تھا اور یہاں تک کہ کیک کاٹنے سے بھی معذرت کی تھی، تاہم ان کے قریبی دوستوں نے ان کی سادگی کو خوشی میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک پیارا سا سرپرائز تیار کیا۔

دوستوں کی جانب سے رکھا گیا یہ اچانک جشن اقرا عزیز کے لیے نہایت جذباتی لمحہ ثابت ہوا۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقرا عزیز موم بتیاں بجھاتے اور اپنے دوستوں کے ساتھ خوبصورت لمحوں سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

اس موقع پر اداکارہ نے دوستوں کی محبت اور توجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زندگی میں ایسے لوگ ہونا واقعی کسی نعمت سے کم نہیں۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔