افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان

افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے، پاکستان

ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ تاجکستان، چین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے

پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے تاجکستان میں دہشت گرد حملے میں 3 چینی شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے، حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ تاجکستان، چین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، چینی اور  تاجک عوام کے دکھ کو  پاکستان پوری طرح سمجھتا ہے، پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان پر ڈرون حملہ ، 3 چینی شہری ہلاک

ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی میزبانی افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری ہے،   افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی اور  قابل تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ پاکستان، چین اور  تاجکستان کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوگئے ہیں، تاجک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔