ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز، زمبابوے کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے
راولپنڈی میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا اہم ترین مقابلہ آج سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہو رہا ہے جہاں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ پاکستان پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔
اسکواڈ:
سری لنکا:
کپتان داسن شناکا کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیم میں پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر کوشال مینڈس، کوشال پریرا، جینتھ لیانگے، پون رتنائیکے، کمندو مینڈس، آل راؤنڈر ونندو ہاسارنگا، فاسٹ بولر دشمانتھا چمیرا، اسپنر ماہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا شامل ہیں۔
زمبابوے:
سکندر رضا کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی زمبابوین ٹیم میں برائن بینیٹ، ریان برل، بریڈلے ایونز، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ولنگٹن مساکادزا، ٹادیوناشے مرومانی، تاشنگا مسکیوا، ڈیون میئر، رچرڈ نگاروا اور برینڈن ٹیلر شامل ہیں۔
سیریز میں صورتحال یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد آخری نمبر پر ہے اور فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے اپنے دونوں باقی میچ لازمی جیتنے ہوں گے۔
دوسری جانب زمبابوے ایک کامیابی کے ساتھ دو پوائنٹس حاصل کر چکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اگر زمبابوے آج ہار جاتا ہے تو فائنل تک رسائی کے لیے اسے سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا پڑے گا۔
